24 جولائی، 2024، 8:28 PM

عالمی عدالت اسرائیل کے خلاف مزید تین مقدمات کی سماعت کرے گی

عالمی عدالت اسرائیل کے خلاف مزید تین مقدمات کی سماعت کرے گی

جنوبی افریقہ اور دیگر ممالک کی جانب سے شکایت کے بعد عالمی عدالت اسرائیل کے خلاف مزید تین مقدمات کی سماعت کرے گی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے کہا ہے کہ فلسطین کے حامی بین الاقوامی وکلاء کی تین رکنی کمیٹی عالمی عدالت میں صہیونی حکومت کے خلاف شکایات پیش کرے گی۔ یہ شکایات غزہ میں طبی امدادی کارکنوں پر حملے سے متعلق ہیں۔

قانونی ٹیم ذل ڈیورز کی زیر صدارت عبدالمجید مراری، خالد الشولی اور عیسی گولتسالار پر مشتمل ہے۔

المیادین کے مطابق صہیونی حکومت کے خلاف النصیرہ مہاجر کیمپ پر جنایت کے حوالے سے شکایت کی جائے گی جس میں 274 فلسطینی شہید اور 698 زخمی ہوگئے تھے۔ صہیونی حکومت نے اپنے یرغمالیوں کو آزاد کرنے کے بہانے سویلین پر بمباری کی تھی۔

دوسری شکایت غزہ کے الشفاء ہسپتال کے آرتھوپیڈک ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ عدنان البرس پر حملے سے متعلق ہے جو اپریل میں العودہ ہسپتال میں دوسرے ڈاکٹروں کی مدد کے دوران گرفتار ہوئے تھے۔ صہیونی فوجیوں نے دردناک اذیتیں دے کر ان کو شہید کردیا تھا۔

تیسری شکایت الشفاء ہسپتال کے سربراہ محمد ابوسلیمہ کی شہادت سے متعلق ہے۔ انہوں نے سات مہینے تک صہیونی فوج کے تشدد کو برداشت کیا لیکن فلسطینی مقاومتی جوانوں کے خلاف بے بنیاد الزامات لگانے سے انکار کیا۔

واضح رہے کہ گذشتہ جمعہ کو عالمی عدالت نے صہیونی حکومت کو حکم دیا تھا کہ فوری طور پر مقبوضہ علاقوں کو خالی کرے۔ عدالت نے حکم دیا تھا کہ صہیونی حکومت غزہ میں اپنے ناجائز اقدامات کی فوری طور پر تلافی کرے۔

News ID 1925579

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha